پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

Gold prices in Pakistan Today - june 13, 2026
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی نرخوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک روز میں 1100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن) کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کو کیسے استعمال کیا جائے؟ طریقہ جانئے
دوسری جانب پیر کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں بھی اضافہ ہوا، دن کے دوران 13 ڈالر کے اضافے سے سونے کے دام 2997 ڈالر فی اونس مقرر کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 530 روپے پر مستحکم رہی۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












