جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

یاماہا کا پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان

09 ستمبر, 2025 17:10

پاکستان میں معروف موٹرسائیکل صنعت کار کمپنی یاماہا نے مزید موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یاماہا موٹر پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے آفیشل بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار کے باب کو بند کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہم یاماہا کے سواروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یاماہا کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔

کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ہمارا آپ کے لیے یہ وعدہ برقرار ہے گا بعد از فروخت سروس سے لے کر گاہکوں کو پرزے فراہم کرنے تک، یاماہا آپ کے ساتھ رہے گا، کیونکہ آپ کا اعتماد ہمیشہ ہمارے ساتھ  رہے گا۔

 

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔