ایک ساتھ 9 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

An announcement of 9 consecutive holidays has been made
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارتِ تعلیم نے تھرڈ سمسٹر کے دوران مڈ ٹرم بریک اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے تمام عملے پر ہوگا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ چھٹیاں 25 مئی سے 29 مئی تک جاری رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہفتہ وار تعطیلات کو شامل کرنے سے طلبہ کو طویل وقفہ مل جائے گا۔ 23 اور 24 مئی کو ویک اینڈ کی چھٹیاں ہوں گی، اس کے بعد 25 سے 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، جبکہ 30 اور 31 مئی بھی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث شامل ہوں گے۔
اس طرح طلبہ کو مجموعی طور پر 9 دن کا طویل وقفہ ملے گا۔ یہ بریک امتحانات سے پہلے دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو آرام اور تیاری کا بہتر موقع مل سکے۔
وزارتِ تعلیم کے جاری کردہ تعلیمی شیڈول کے مطابق یکم جون سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے اور باقاعدہ تدریسی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ اس کے بعد 15 اور 16 جون کو امتحانات ہوں گے جبکہ 17 جون کو نئے اسلامی سال کی سرکاری چھٹی ہوگی۔
مزید شیڈول کے مطابق 24 جون سے 3 جولائی تک فائنل امتحانات ہوں گے اور 3 جولائی کو تعلیمی سال مکمل ہو جائے گا۔
دوسری جانب یو اے ای میں ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو متوقع ہے۔ اس کے مطابق عید الاضحیٰ کا پہلا دن 27 یا 28 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









