انٹرمیڈیٹ امتحانات!!! نقل کرنے والے طلباء ہوجائیں ہوشیار

کراچی: میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز
کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں اور حکام نے نقل کی روک تھام کے لیے نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ فقیر محمد لاکھو نے ضلع جنوبی کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے امتحانی انتظامات، طلبہ کی حاضری کے نظام اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر انہوں نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج زمزمہ اور شہید بے نظیر بھٹو گرلز کالج سمیت مختلف ماڈل امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں واضح پیغام دیا گیا کہ نقل کرنے والے طلبہ ہوشیار رہیں کیونکہ تمام مراکز کی نگرانی مسلسل کی جا رہی ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق اب تک کسی بھی امتحانی مرکز سے نقل کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو انتظامات کی بہتری کی علامت ہے۔ مانیٹرنگ روم سے تمام مراکز کی براہ راست نگرانی جاری ہے اور ہر صورتحال پر فوری ردعمل دیا جا رہا ہے۔
امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کی آمد و رفت کو روکا جا سکے اور امتحانی ماحول کو پرامن رکھا جا سکے۔
دورے کے دوران انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ بعض مراکز میں صبح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ موجود ہے، تاہم سولر سسٹم کی مدد سے امتحانی عمل متاثر نہیں ہو رہا۔
چیئرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ امتحانی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اچانک دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ تمام طلبہ کو برابر اور منصفانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








