پنجاب کے میٹرک نتائج کا اعلان، ریگولر طلبا نے میدان مار لیا

When will the matric result be announced? Big news for students
لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق ریگولر طلبا کی کامیابی کا تناسب 78 فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کی شرح 49 فیصد رہی۔
لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد کامیاب قرار پائے۔ بورڈ کے تحت مجموعی کامیابی کی شرح 64.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 69 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں 48 فیصد رہی۔ نتائج کے مطابق طالبات نے ایک بار پھر نمایاں برتری حاصل کی، جہاں 72 فیصد لڑکیاں جبکہ 55 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔
آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن پتوکی کی آمنہ محبوب نے 1192 نمبر حاصل کرکے اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن راجن پور کے محمد قاسم جبکہ تیسری پوزیشن لاہور کی ازویٰ جاوید نے 1190 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔
سائنس گروپ میں راجن پور کے محمد قاسم نے 1191 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کے اونکار سنگھ دوسری جبکہ لاہور ہی کے محمد ایان 1188 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












