بدھ، 13-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

نیٹ فلکس پر بچوں کی جاسوسی کا الزام، ٹیکساس کے اٹارنی جنرل نے مقدمہ کر دیا

13 مئی, 2026 09:51

مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بچوں کی جاسوسی کرنے اور ان کی دیکھنے کی عادات کا ڈیٹا خفیہ طور پر فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پکسٹن نے نیٹ فلکس کے خلاف ایک سنگین قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنے صارفین، بالخصوص بچوں کی دیکھنے کی عادات کو خفیہ طور پر ٹریک کیا اور اس ڈیٹا کو ڈیٹا بروکرز کے پاس فروخت کیا۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس ایک طرف تو یہ دعویٰ کرتا رہا کہ وہ ایسی معلومات جمع نہیں کرتا، لیکن دوسری جانب اس نے صارفین کی ہر نقل و حرکت کو ایک تجارتی پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کس طرح سی آئی اے کی تکنیکی ناکامی نے ایران میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو ختم کردیا

اٹارنی جنرل پکسٹن کا مؤقف ہے کہ پلیٹ فارم پر ہر کلک اور ہر انٹرایکشن صارف کی نجی معلومات کو بے نقاب کرنے کا ذریعہ بن گیا۔

قانونی دستاویزات میں نیٹ فلکس پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ وہ صارفین کو، خاص طور پر بچوں کو، مسلسل اسکرین سے چپکائے رکھنے کے لیے ڈارک پیٹرنز یا نفسیاتی ہتھکنڈوں کا استعمال کرتا ہے، جس میں آٹو پلے کا فیچر بھی شامل ہے تاکہ وہ بغیر رکے ویڈیوز دیکھتے رہیں۔

اٹارنی جنرل کے مطابق یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، جس کا مقصد ڈیٹا جمع کرنا اور منافع کمانا ہے۔ دوسری جانب نیٹ فلکس نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ عدالت میں ان دعوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔