منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

کرنچی فش برگر

14 اپریل, 2026 13:23

اجزاءمقدار
فش1/2 کلو
انڈے2-3 عدد
بن3-4 عدد
سفید آٹا1/2 کپ
چاول کا آٹا1 کپ
کارن فلور1 کپ
بیکنگ پاؤڈر1/3 چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ (کُٹی ہوئی)1 کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ2-3 کھانے کے چمچے
چکن پاؤڈر2 کھانے کے چمچے
سفید سرکہ3 کھانے کے چمچے
تیلفرائی کیلئے
آئس برگ / سلاد پتہحسبِ ضرورت
مایونیزحسبِ ضرورت
نمکحسبِ ذائقہ
فش کی تیاری:
فش کے سلائس کاٹ لیں اور مکسنگ باؤل میں ڈال دیںاس میں سفید سرکہ،نمک،مسٹرڈ پیسٹ،لال مرچ اور لہسن کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریںاور آدھے گھنٹے کے لئے میرینٹ ہونے چھوڑ دیں
سوکھے مکسچر کی تیاری:
ایک بڑے ڈبے میںمیدہ،چاول کا آٹا،کارن فلار،چکن پاؤڈر،کالی مرچ،سفید مرچ،بیکنگ پاؤڈر،لہسن کا پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی مکس کریں۔
کرسپی فش بنانے کی تیاری:
ایک پیالے میں انڈے پھینٹ لیں اب پہلے سے میرینیٹ فش کو سوکھے مکسچر میں ڈالیںاور اسکے بعد انڈے میں ڈال کر یہی عمل دوبارہدہرائیں اور پین میں تیل ڈال کر سارے پیس باری باری تل لیں
سوس بنانے کا طریقہ:
ایک پیالے میں1/2کپ مائیونز اور 1کھانے کا چمچہ مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں
کرنچی برگر کی تیاری:
برگر کے اوپر سوس لگائیں اس پر فش کا پیس رکھیںاور اس پر دوبارہ سوس ڈالیں اورپھر اس پر آئس برگ یا سلاد پتہ  رکھ دیں اور آخر میں بن کا اوپری حصہ رکھ دیں اورسرو کریں۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔