پاکستان میں ایڈز پھیلنے لگا، ریاست 11 خطرناک ترین ممالک میں شامل

اسلام آباد: پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کا ایوان بالا میں اعتراف بھی کرلیا گیا ہے۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے سینیٹ میں تحریری جواب میں اعتراف کیا ہے کہ پاکِستان میں دیگر ایشیائی ممالک کی نسبت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز میں مزید کمی، دو ہزار 779 نئے کیسز رپورٹ
جواب کے مطابق استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، ٹیسٹنگ اور علاج نہ ہونا ایڈز کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ان سکرینڈ خون کی تھیلیوں کی دستیابی بھی اس معاملے کی وجہ ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ایڈز کے پھیلاؤ میں 11 خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے۔ ملک میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد ایڈز کا شکار ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









