چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے، جج ہمایوں دلاور کا فیصلہ
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کاروائی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
جج ہمایوں دلاور نے اس قبل ہونے والی سماعت کے دوران کے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔
فیصلہ پی ٹی آئی کی جانب سے عدم پیروی پر حق دفاع ختم کرتے ہوئےسنایا گیا۔
جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









