منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

ایران جنگ کا مقصد اسرائیلی اثرات کو پاکستان کی سرحدوں تک پھیلانا ہے : خواجہ آصف

03 مارچ, 2026 11:42

خواجہ آصف نے صیہونی اثر و رسوخ کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران پر جنگ کا مقصد اسرائیلی اثرات کو پاکستان کی سرحدوں تک پھیلانا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صیہونیت کو انسانیت کے لیے ایک مستقل خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور اس کا اصل ایجنڈا اسرائیلی اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پر جتنی بھی آفتیں آئی ہیں، ان سب کے پیچھے صیہونی نظریہ کارفرما رہا ہے، جس نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکہ و اسرائیل کے خلاف تیرہویں حملوں کی لہر شروع کرنے کا اعلان

خواجہ آصف نے زور دیا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو اپنی قوت کا احساس دلایا تھا اور آج ہماری خود مختاری ہمارے شہدا اور غازیوں کی بدولت محفوظ ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، اس لیے پچیس کروڑ پاکستانیوں کو تمام تر اختلافات کے باوجود دشمن کی اس سازش کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالم اسلام کے اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ فلسطین جلد آزاد ہو اور پاکستان ہمیشہ کے لیے محفوظ رہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔