جنگ پھیلتی جا رہی ہے، پاکستان ہوشیار رہے: شیخ رشید کی وارننگ

شیخ رشید احمد نے ایران جنگ کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اب انتہائی ہوشیار رہنا ہوگا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ اب پھیلتی چلی جائے گی، اس لیے پاکستان کو اب انتہائی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایران کے مرشدِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو عالم اسلام کا ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے مل کر اسلام کی ایک عظیم قیادت کو ان کے خاندان سمیت شہید کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کا مقصد اسرائیلی اثرات کو پاکستان کی سرحدوں تک پھیلانا ہے : خواجہ آصف
شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا کہ افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو کر بدامنی پھیلا سکتے ہیں، لہٰذا ہمیں اپنی مساجد اور اسکولوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت نظر رکھنی ہوگی۔
ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریب کا جینا اب ناممکن ہو چکا ہے، مہنگائی نے سحری اور افطاری کے کاروبار کو بھی متاثر کیا ہے اور دکانداروں کا عید سیزن بھی نہیں لگ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات اس قدر ابتر ہو گئے ہیں کہ غریب آدمی جیتے جی مر گیا ہے، تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ایک زندہ قوم کا ملک ہے اور یہ قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










