پی ٹی آئی چئیرمین کی گرفتاری، ہم عدالتی فیصلے کومسترد کرتے ہیں: شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمودنے پی ٹی آئی چئیرمین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کا سن کر افسوس ہوا، ہمیں جج صاحبان سے انصاف کی توقع نہیں تھی۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے جی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کو میں اور پی ٹی آئی قیادت مسترد کرتی ہے، انصاف کے تقاضے پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے،ہمارے پاس لیگل آپشن موجود ہے، وکلا سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
شاہ محمود نے کہا کہ فیصلے سے پہلے ہی پولیس زمان پارک پہنچ گئی،پولیس کو کیسے پتا چلا کہ یہ فیصلہ آنے والا ہے، لگتا تو یہی ہے کہ یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









