پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

یوم استحصال کشمیر، مسلح افواج کے سربراہان کا کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

05 اگست, 2023 10:22

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے یوم استحصا ل کشمیر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاکفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ہے۔ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور پرعزم عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے اقدامات علاقائی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیز بیانات اور دشمنانہ اقدامات کے باعث انسانی اور سلامتی کا بحران جاری ہے۔ خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے کشمیر کا حل یو این قراردادوں کے تحت ناگزیر ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج عظیم قربانیوں پر کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔