نیو کراچی میں آتشزدگی کے باعث فیکٹری منہدم

Factory collapses in New Karachi due to fire
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری آتشزدگی کے باعث منہدم ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع تین منزلہ الزیب نامی فیکٹری کے گراونڈ فلور پر صبح سات بجے آگ لگی، ابتدائی طور پر دو گاڑیاں بھیجی گئیں لیکن آگ کی شدت بڑھنے پر مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔
مجموعی طور پر 15 فائر ٹینڈر اور اسنارکل آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی تھیں کہ اسی دوران پوری عمارت دھماکے سے منہدم ہوگئی۔
فیکٹری کی عمارت گرتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث نجی ٹی کا کیمرہ مین اور 6 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے فوراً بعد زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کے نتیجے میں فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیم کے کئی اہلکار ملبے تلے دب گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












