بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید میجر عدنان کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا

Funeral prayers of Major Adnan, martyred in terrorist attack in Bannu, held in Chaklala
بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید میجر عدنان اسلم کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم شہید کی نمازجنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
شہید میجر عدنان گزشتہ روز دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ انھوں نے اپنے ساتھی کو بچاتے ہوئے ملک پر جان نچھاور کردی۔
میجر عدنان چھٹی پر تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے رضاکارانہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔ 3 ستمبر کو دہشت گردوں کے حملے کے بعد یہ کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا تھا۔ لڑائی کے دوران انھوں نے ایک ساتھی کے سامنے ڈھال بن کر گولیاں اپنے اوپر لے لیں تاکہ اس کی جان بچ سکے۔
ان کی اس قربانی کی بدولت مشن کامیاب رہا۔ مگر میجر عدنان کی شہادت نے پوری قوم کو غمگین کر دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











