شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

شاہ محمود کی ضمانت منظور، تحریک انصاف کا حوصلہ بلند
لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو ایک اور مقدمے میں بری کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے کا جیل ٹرائ مکمل ہوا جس میں معزز عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور خدیجہ شاہ سمیت 39 ملزمان کا جیل ٹرائل مکمل کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو ایک اور مقدمے میں بری کر دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











