پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

پاکستان اور بھارت میں شدید سیلاب کے بعد چاولوں کی قیمت کیا ہوگی؟

09 ستمبر, 2025 00:42

پاکستان اور بھارت میں آنے والے شدید سیلاب کے بعد باسمتی چاولوں کی قیمت بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پاکستان اور بھارت کے جن علاقوں میں باسمتی چاولوں کی کاش کی جاتی ہے وہاں شدید بارشوں اور بڑے پیمانے پر سیلاب نے اس اجناس کی پیداوار سے متعلق کافی تشویش پیدا کردی، مارکیٹ میں چالوں کی طلب برھنے اور سپلائی کم ہونے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

بھارت اور پاکستان خاص طور پر خوشبودار باسمتی چاول اگانے کےلیے جانے جاتے ہیں، یہ باسمتی دوسرے قسم کے چاولوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنا قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔

بالخصوص برطانیہ، مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ان باسمتی چالوں کی کافی مانگ ہے اور وہاں یہ بڑی مقدار میں درآمد کیے جاتے ہیں۔

سینئر نائب صدر اولم ایگری انڈیا نتن گپتا کا کہنا ہے کہ سیلاب نے باسمتی چاول کی فصل کو بُری طرح متاثر کیا ہے لیکن اب پانی جیسے جیسے کم ہورہا ہے نقصانات کم رہنے کی توقع ہے بشرطیکہ مزید بارش نہ ہو۔

بھارت کی شمالی ریاستیں پنجاب اور ہریانہ ملک کے باسمتی چاول کی کل پیداوار میں 80 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتی ہیں جبکہ پاکستان کا صوبہ پنجاب باسمتی چاول کی پیداوار کا 90 فیصد اگاتا ہے۔

اگست کے آخر میں اور اس ماہ کے شروع میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی، چناب، ستلج اور بیاس بھپر گئے جس سے پنجاب کے وسیع علاقوں میں سیلاب آیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ہزاروں ایکڑ پر چاول، گنا، مکئی، سبزیاں اور کپاس کی فصلیں زیرآب آ گئی تھیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جبکہ بھارتی حکومت کے اہلکار کے مطابق پنجاب اور ہریانہ میں تقریباً 10 لاکھ ایکڑ پر دھان کپاس اور دالوں فصلیں متاثر ہوئیں۔

لطیف رائس ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایکسپورٹ مینجر ابراہیم شفیق نے بتایا کہ سیلاب نے کسانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے کیوں اس موسم میں باسمتی چاول اور کپاس جیسی فصلیں کٹائی کے قریب تھیں۔

ابراہیم شفیق نے کہا کہ اس بار چاول کی صنعت بمپر فصل کی توقع کر رہی تھی لیکن نقصان کی وجہ سے رسد میں کمی اور باسمتی چاول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت میں دھان کی کاشت کے حوالے سے عام طور پر جون جولائی میں اس کی بوائی کی جاتی ہے جبکہ اس کی کٹائی ستمبر کے آخر میں شروع ہوتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔