گل پلازہ واقعہ: لوگوں کو ریسکیو نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے: صدر انجمن تاجران سندھ

کراچی: انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے گل پلازہ کے سانحے پر حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید قریشی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کو بروقت ریسکیو نہیں کیا جا سکا اور تاجروں کو مالی و جانی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
جاوید قریشی نے بتایا کہ سانحے کے بعد 34 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو سکا، اور حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ کے بیسمنٹ میں پارکنگ کی جگہ پر دکانیں قائم کی گئی تھیں اور عمارت کی توسیع قانونی طریقے سے کی گئی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھ بھال کی رقم چوکیداری، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ ہوتی ہے۔ بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل تک کی اجازت تھی، مگر بعد میں توسیع ہوتی گئی، جس کے باعث عمارت میں فائر فائٹنگ اور ریسکیو میں مشکلات پیش آئیں۔
صدر انجمن تاجران سندھ کا موقف ہے کہ تاجروں پر الزامات عائد کرنا غیر مناسب ہے اور حکومت فوری طور پر ذمہ داری قبول کرے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








