راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

Earthquake tremors in various cities of the country
اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کشمیر کے شمال مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سیکورٹی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور عمارتوں میں موجود افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








