جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

بلوچستان عوامی پارٹی کی کسی دوسری جماعت میں انضمام کی سختی سے تردید

01 اپریل, 2026 14:42

بلوچستان عوامی پارٹی نے میڈیا میں زیر گردش ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پارٹی کو کسی دوسری سیاسی جماعت میں ضم کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان میر ضیاء لانگو نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے ان تمام خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وجود ختم کر کے اسے کسی دوسری سیاسی جماعت میں ضم کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ سے جاری اپنے بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ میڈیا کے مخصوص حصوں میں چلنے والی یہ خبریں سراسر بے بنیاد ہیں اور ان میں رتی برابر بھی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک زندہ سیاسی قوت ہے، جو اپنے منشور اور عوامی تائید کے ساتھ سیاسی میدان میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سب انسپکٹر سے ایس پی کے عہدے تک کا سفر، دختر بلوچستان شبانہ ارشاد نے مثال قائم کر دی

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری جماعت اپنے صدر خالد مگسی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے اور پارٹی کے اندر کسی قسم کے اختلافات یا انضمام کی کوئی سوچ موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، جس نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی صوبے کے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھے گی اور اس طرح کی منفی افواہیں پارٹی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔