بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

وزیراعظم سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم دورے پر روانہ

15 اپریل, 2026 14:51

وزیراعظم سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے چار روزہ اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، جس کا مقصد دوطرفہ تعاون، علاقائی امن اور معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے چار روزہ سرکاری دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جو اٹھارہ اپریل تک جاری رہے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ عالمی اہمیت کے امور پر پاکستان کے تعمیری سفارتی عزم کا عکاس ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، علاقائی امن اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد برادر ممالک کے ساتھ معاشی اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی نئی مالی مدد منظور کر لی

دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیراعظم ترکیہ پہنچیں گے، جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اس فورم کے دوران عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے اور خطے کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔