بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی نئی مالی مدد منظور کر لی

15 اپریل, 2026 10:58

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مالی معاونت کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 3 ارب ڈالر کی نئی سپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی یقین دہانی کروائی ہے، جس کی ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ یہ رقم محض عارضی رول اوور نہیں ہوگی بلکہ اسے طویل مدت کے لیے برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مالی معاونت کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری آئے گی اور مالی سال کے اختتام تک یہ ذخائر تقریباً 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ حکومت معاشی استحکام کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ اپنے پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ بھی کامیابی سے واپس کیا ہے، جو ملکی مالی نظم و ضبط کی بہتری کی علامت ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بتدریج بحال ہو رہا ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

انہوں نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی مالی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ حکومت بیرونی ادائیگیوں کو بروقت پورا کرنے کے لیے ایک واضح حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔