ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی ریلی، شہریوں کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

تہران میں منعقدہ ایک حالیہ ریلی کے دوران ایرانی شہریوں نے پاکستان میں ہونے والی یکجہتی کی ریلیوں اور عوامی حمایت پر والہانہ انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تہران کی سڑکوں پر موجود ایرانی شہریوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنی گہری محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ریلیاں اور حمایت وہ دیکھ رہے ہیں، وہ ان کے لیے باعث فخر اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور حزب اللہ ایک جان ہیں، امریکہ اسرائیل فرسٹ پالیسی ختم کرے، ایرانی اسپیکر
ایرانی شہریوں نے جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے کیونکہ پاکستان ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا محبت بھرا پیغام ان تک پہنچ گیا ہے اور جس جوش، ولولے اور استقامت کے ساتھ پاکستانیوں نے ایران کی حمایت کی ہے، وہ بلاشبہ قابل تحسین ہے۔
ریلی میں موجود ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی باشعور قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ایرانی قوم کے ساتھ حقیقی یکجہتی دکھائی اور ثابت کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
ایرانی عوام نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک ایران دوستی محض لفظی نہیں بلکہ عملی ہے اور پاکستانیوں کی اس بے لوث محبت کو ایران کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
ریلی کے اختتام پر شرکا نے پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












