ایران اور حزب اللہ ایک جان ہیں، امریکہ اسرائیل فرسٹ پالیسی ختم کرے، ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ لبنان میں پائیدار جنگ بندی کا انحصار مزاحمتی اتحاد کی یکجہتی پر ہے، امریکہ، اسرائیل کی طرفداری بند کرے اور خطے کی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ لبنان میں جامع جنگ بندی کی تکمیل اور استحکام عظیم حزب اللہ کی مزاحمت اور پائیدار جدوجہد کا نتیجہ ہوگی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ ایران اور مزاحمتی بلاک جنگ اور جنگ بندی، دونوں صورتوں میں ایک جسم اور ایک روح کی مانند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت 10 ممالک کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
قالیباف نے امریکی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو اب اپنی اسرائیل فرسٹ والی غلط پالیسی سے پیچھے ہٹنا ہوگا اور طے شدہ معاہدوں کی پاسداری کرنی ہوگی۔
ایران نے 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے آغاز سے ہی اپنی جنگ بندی کو لبنان میں جنگ بندی سے مشروط کر رکھا ہے۔
تہران کا مؤقف ہے کہ جب تک جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے مکمل طور پر بند نہیں ہوتے، خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کا تین گھنٹے طویل اجلاس کسی حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، جو خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کا اشارہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











