اتوار، 19-اپریل،2026
اتوار 1447/11/02هـ (19-04-2026م)

بلوچستان کے اراکین نے صدر مملکت کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دیئے، سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی خبریں

19 اپریل, 2026 14:22

ایوان صدر میں صدر مملکت کی زیر صدارت بلوچستان کے سیاسی و انتظامی امور پر ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی حکومت کی کارکردگی اور اراکین کے تحفظات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

جی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر میں گزشتہ شب بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک بڑی بیٹھک منعقد ہوئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کے مسائل سنے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات میں ریکارڈ کمی کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے اور فنڈز کی عدم فراہمی سمیت دیگر انتظامی امور پر سخت نالاں دکھائی دیے۔

اجلاس میں کچھ اراکین نے وزیراعلیٰ کی حمایت بھی کی تاہم اکثریت کے تحفظات پر صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ اس تمام صورتحال پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

صدر زرداری نے واضح کیا کہ پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے بلوچستان کے مستقبل کے سیاسی منظر نامے پر اراکین کو اعتماد میں لیا اور اعلان کیا کہ وہ بہت جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے تاکہ زمینی حقائق کا خود جائزہ لے سکیں اور تمام مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔