منگل، 21-اپریل،2026
منگل 1447/11/04هـ (21-04-2026م)

پاکستان کا مستقبل مشرق وسطیٰ سے وابستہ ہے، امریکہ میں پاکستانی سفیر

21 اپریل, 2026 10:12

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مشرق وسطیٰ سے وابستہ ہے اور ملک نے ہمیشہ عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے سالانہ پاک امریکہ کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع اور بین الاقوامی سیاست میں اس کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا نہ صرف جغرافیہ بلکہ اس کا حال اور مستقبل بھی مشرق وسطیٰ سے گہرا وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی نائب صدر کی پاکستان آمد مذاکرات کے یقینی ہونے سے مشروط

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا محل وقوع اسے خطے اور دنیا کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت دیتا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی سطح پر بالواسطہ اور براہ راست اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے ایک مثبت اور کامیاب کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور عالمی قیام امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں اور کوششیں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں استحکام لانے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔