منگل، 21-اپریل،2026
منگل 1447/11/04هـ (21-04-2026م)

امریکی نائب صدر کی پاکستان آمد مذاکرات کے یقینی ہونے سے مشروط

21 اپریل, 2026 09:11

صدر ٹرمپ کی جانب سے وینس کی اسلام آباد روانگی کے بیان کے بعد حکام نے وضاحت کی ہے کہ مذاکرات کے یقینی ہونے کی صورت میں ہی نائب صدر پاکستان جائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد کے راستے میں ہیں اور وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے پیر یا منگل تک وہاں پہنچ جائیں گے۔

تاہم اس بیان کے فوری بعد امریکی حکام نے واضح کیا کہ جے ڈی وینس ابھی واشنگٹن میں ہی موجود ہیں۔ منصوبہ بندی کے مطابق وہ منگل کو جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے ہمراہ روانہ ہو سکتے ہیں، لیکن ان کی روانگی کو مذاکرات کے مثبت اشاروں سے مشروط کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ایران کے بعد کیوبا پر نظریں، امریکہ کے جاسوس ڈرونز کی پروازوں میں اضافہ

امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اگر ایرانی وفد مذاکرات میں شریک نہیں ہوتا تو نائب صدر کا اتنا طویل سفر کرنا سفارتی طور پر مناسب نہیں لگے گا۔

اس وقت مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہے اور واشنگٹن کو تہران کی جانب سے کسی واضح عوامی مؤقف کا انتظار ہے تاکہ جے ڈی وینس کی روانگی کو حتمی شکل دی جا سکے۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایکسیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر منگل کی صبح تک اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ ڈیل پر بات چیت کی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پردے کے پیچھے کافی کام ہو رہا ہے جو ابھی منظر عام پر نہیں آیا، اور اسی بنیاد پر دورے کے حتمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔