منگل، 21-اپریل،2026
منگل 1447/11/04هـ (21-04-2026م)

امریکی دھمکیوں کے تحت مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

21 اپریل, 2026 15:21

ایرانی سفیر نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے زیر اثر کوئی مذاکرات قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عظیم تہذیب کا حامل ملک کبھی بھی جبر کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے واشنگٹن کی جانب سے حالیہ دھمکیوں کے جواب میں تہران کا مؤقف انتہائی سخت الفاظ میں پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ دھمکی، زور زبردستی اور دباؤ کے سائے میں کیے جانے والے مذاکرات ایران کے اسلامی اور نظریاتی اصولوں کے سراسر خلاف ہیں۔

سفیر کا کہنا تھا کہ ایران ایک قدیم اور عظیم تہذیب کا حامل ملک ہے اور ایسی قومیں کبھی بھی طاقت اور جبر کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکتیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی کامیاب سفارتی حکمت عملی، ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل اور ثالثی کا کردار

انہوں نے امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ سمجھتا ہے کہ وہ دباؤ ڈال کر اپنی شرائط منوا سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ مذاکرات صرف برابری اور احترام کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں، لیکن جب تک امریکہ دھمکی آمیز لہجہ برقرار رکھے گا، ایران مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے امریکہ کو مشورہ دیا کہ وہ حقائق کا ادراک کرے اور ایرانی عوام کی خود مختاری کا احترام کرنا سیکھے۔

ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ان کا ملک اپنے دفاع اور اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور امریکہ کی ہر دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔