پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ اور ڈرون اڑانے پر پابندی میں توسیع

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں سکیورٹی خدشات اور امن و امان کے قیام کے پیشِ نظر کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید تیس روز کی توسیع کر دی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ نے جاری کر دیا ہے۔
حکومت پنجاب نے صوبے میں عوامی تحفظ اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی اب 25 مئی تک برقرار رہے گی۔
یہ فیصلہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے موصول ہونے والے ممکنہ خطرات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیرِ خارجہ عباس عراقچی عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
حکومتی احکامات میں وضاحت کی گئی ہے کہ کھلی فضا میں ڈرون اڑانا مکمل طور پر ممنوع ہوگا، تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ انڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ضرورت کے تحت ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھ سکیں گے۔
صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









