وزیرِ خارجہ عباس عراقچی عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیرِ خارجہ عباس عراقچی عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی مسقط میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد اپنی غیر ملکی مہم کی تیسری منزل یعنی روس روانگی سے قبل دوبارہ اسلام آباد پہنچیں گے۔
اس سے قبل وہ ہفتے کے روز اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے، جہاں پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری تنازعات کو حل کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیرِ خارجہ کا مصری اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ کے ہمراہ پاکستان آنے والے وفد کے کچھ ارکان تہران واپس چلے گئے ہیں تاکہ وہ جاری مشاورت اور جنگ کے خاتمے سے متعلق اہم امور پر تہران سے ضروری ہدایات حاصل کر سکیں، جس کے بعد وہ اتوار کی رات دوبارہ اسلام آباد میں عراقچی کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔
معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے ایک ایرانی سفارت کار اور دیگر باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عباس عراقچی پاکستان کے ساتھ ہونے والی اس مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ کوئی معاہدہ ممکن ہے، تو آنے والے چند دنوں میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان براہِ راست ملاقات ہو سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










