اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اماراتی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک خصوصی بیان میں متحدہ عرب امارات پر گزشتہ روز کیے گئے فضائی حملوں کو بزدلانہ اور عالمی امن کے منافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان حملوں کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اپنے برادر ملک کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔
اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید کے نام اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اماراتی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی سلامتی ہمیں بے حد عزیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی افواج کی متحدہ عرب امارات پر حملوں کے الزامات کی سختی سے تردید
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کا حامی ہے اور کسی بھی ملک کی خودمختاری پر حملے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں اور ایسی تخریبی کارروائیاں ان تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر استحکام کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










