بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

امریکہ کا پشاور میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

06 مئی, 2026 10:34

امریکی محکمہ خارجہ نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اپنا قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں واقع امریکی قونصل جنرل کو اب مستقل بنیادوں پر بند کیا جا رہا ہے۔

اس فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام سفارتی اور انتظامی امور اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے سے چلائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل

بیان میں واضح کیا گیا کہ کراچی اور لاہور میں امریکی مشنز پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے، تاہم پشاور سے عملے کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم ان کے سفارتی عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور دستیاب وسائل کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اسے محض انتظامی فیصلہ قرار دیا ہے۔ اس بندش سے خیبر پختونخوا میں جاری امریکی ترقیاتی منصوبوں اور ویزہ سروسز پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔