امریکی کانگریس میں پاکستان کی امن کوششوں کو سراہنے کیلئے قرارداد پیش

امریکی رکن کانگریس ال گرین نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی ہے، جس میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا ہے۔
امریکی کانگریس کے رکن ال گرین نے ایوان میں ایک تاریخی قرارداد پیش کی ہے، جس کا مقصد امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا ہے۔
اس قرارداد میں پاکستان کے کردار کو ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ سفارتی پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب خطے میں جاری تنازعات کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار امریکی تحویل میں موجود پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی واپسی کیلئے متحرک
قرارداد پیش کرتے ہوئے رکن کانگریس ال گرین نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانی مصائب اور جنگ کی تباہ کاریوں کے درمیان ہمیں ان قوتوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو امن کے لیے کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بطور غیر جانبدار شراکت دار کردار ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ سفارت کاری اب بھی آگے بڑھنے کا سب سے مضبوط راستہ ہے۔
اس قرارداد کے ذریعے امریکہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تباہی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے اور ایسی امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جو معصوم انسانی جانوں کی قدر کرتی ہیں۔
یہ قرارداد پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت اور اس کی امن دوست پالیسیوں کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











