انمول پنکی کے دو غیر ملکی ساتھی پنجاب سے گرفتار

اے این ایف نے انمول پنکی کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پنجاب سے دو اہم اور بڑے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے صوبہ پنجاب میں ایک حساس آپریشن کے دوران دو غیر ملکی ملزمان کو حراست میں لیا ہے، جن کا تعلق نائیجیریا سے ہے اور وہ طویل عرصے سے لاہور میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک سے منسلک تھے۔
کیس کی مرکزی ملزمہ انمول پنکی کی گرفتاری کے بعد اس کے موبائل فون کا تفصیلی فرانزک ڈیٹا حاصل کیا گیا تھا، جس سے ملنے والی انتہائی اہم اور خفیہ معلومات کی روشنی میں ہی اینٹی نارکوٹکس فورس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان نائیجیرین شہریوں تک رسائی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انمول پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے کی تحقیقات، ایس ایس پی اور ایس ایچ او گارڈن قصوروار قرار
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ انمول پنکی کے موبائل فون سے حاصل ہونے والے ڈیٹا، کال ریکارڈز اور پیغامات سے اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ یہ دونوں غیر ملکی ملزمان لاہور ڈرگ نیٹ ورک کو خام مال اور ممنوعہ مواد کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں پھیلے ہوئے منشیات کے اس پورے گٹھ جوڑ کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










