ہفتہ، 30-مئی،2026
جمعہ 1447/12/12هـ (29-05-2026م)

سیاچن کے برف پوش محاذ سے پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام عید کا خصوصی پیغام

29 مئی, 2026 12:21

عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار جنگی محاذ سیاچن گلیشیئر پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے وطن عزیز کے تحفظ کا عزم دہراتے ہوئے پوری قوم کو عید کی مبارکباد بھیجی ہے۔

دنیا کے بلند ترین اور انتہائی دشوار گزار محاذ سیاچن گلیشیئر پر عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی پاک فوج کے بہادر جوان ہر دم تیار اور مستعد کھڑے ہیں۔

ان برف پوش پہاڑوں پر موجود جوانوں نے سخت ترین موسم کے باوجود اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جب پوری قوم اپنے گھروں میں عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے، تو وہ سیاچن کی ان برف پوش چوٹیوں پر وطن کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی فوجی حکمت عملی میں جدت، روبوٹک طبی نظام اگلی جنگوں کا رخ بدلنے کو تیار

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ انتہائی سخت سردی، ٹھنڈی ہواؤں اور برفیلے بلند پہاڑوں کے درمیان ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

جوانوں کا کہنا تھا کہ عیدِ قربان ہمیں ایثار، قربانی اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے کا عظیم درس دیتی ہے، اور ان کے لیے سبز ہلالی پرچم کی حرمت جان سے بھی بڑھ کر ہے، جس کی حفاظت کے لیے دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے عید کے اس بابرکت موقع پر پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے امن، سلامتی اور پاک فوج کی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔