لاڑکانہ میں پرانی دشمنی پر گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد قتل

لاڑکانہ میں پرانی دشمنی کے باعث مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں، بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
لاڑکانہ شہر کے علاقے سندھ گرین کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے اندر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں ماں، اس کی بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ ماں زرینہ، 36 سالہ بیٹے ضمیر، 28 سالہ بیٹے روشن علی اور 26 سالہ بیٹی صائمہ مغیری کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا کوئی آپشن نہیں، شرجیل میمن
فائرنگ کے اس واقعے میں گھر کا سربراہ بند علی اور اس کی 4 سالہ نواسی کجلی مغیری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مسلح ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ خونی واقعہ مغیری برادری میں چلنے والے ایک پرانے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے، اور مقتول خاندان پر مخالفین کے اصغر علی نامی شخص کے قتل کا مقدمہ بھی درج تھا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر روانہ کر دی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










