ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا کوئی آپشن نہیں، شرجیل میمن

01 جون, 2026 11:08

شرجیل میمن نے ایم کیو ایم پر کراچی کا بلدیاتی نظام تباہ کرنے اور ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کی آپشن کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی کے مسائل حل ہونے لگتے ہیں تو متحدہ قومی موومنٹ اس میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی حالت تب بگڑی، جب یہاں لسانی سیاست کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات سے اپنی سیاست زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ شہر کے پارکوں پر کس نے قبضے کیے اور بلدیاتی اداروں میں کس نے دہشتگردوں کو بھرتی کیا، کیونکہ بلدیات کا سارا نظام انہوں نے ہی تباہ کیا۔

صوبائی وزیر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ایسے کسی بھی اقدام کی کبھی حمایت نہیں کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔