کراچی میں پنکی نیٹ ورک کی جانب سے بچوں کے پاپڑ میں کوکین سپلائی کرنے کا انکشاف

انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے باوجود اس کا نیٹ ورک بچوں کے چپس اور پاپڑ کے پیکٹوں میں گھروں اور ریسٹورنٹ تک منشیات سپلائی کر رہا ہے۔
کراچی پولیس کی جانب سے کوکین اسمگلنگ نیٹ ورک کی سربراہ انمول عرف پنکی کی جیل منتقلی کے باوجود شہر میں منشیات فروشی کا دھندہ بند نہیں ہو سکا ہے۔
تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پنکی نیٹ ورک کے کارندوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے کوکین سپلائی کا طریقہ کار مکمل طور پر بدل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انمول پنکی کے دو غیر ملکی ساتھی پنجاب سے گرفتار
یہ کوکین اب کوئن میڈم پنکی کے نام کی ڈبیوں میں پیک کر کے بچوں کے پاپڑ اور چپس کے پیکٹوں کے اندر چھپا کر گھروں، بنگلوں اور بڑے ریسٹورنٹس تک پہنچائی جا رہی ہے۔
منشیات سپلائرز کی جانب سے گاہکوں کو آن لائن پیغامات بھیجے جاتے ہیں، جن میں ہدایات دی جاتی ہیں کہ ان کا رائیڈر چپس کے بہت سے پیکٹ دے گا، جن کے اندر کوکین کا پیکٹ موجود ہوگا۔
اس کالے دھندے کی رقم کی وصولی کے لیے پنکی نیٹ ورک نے نئے آن لائن اکاؤنٹ نمبر جاری کیے ہیں، جن میں ون زیپ اکاؤنٹ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع شامل ہیں تاکہ کسٹمرز آسانی سے ادائیگیاں کر سکیں اور پولیس کی گرفت سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










