ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاکستان ایک علاقائی قوت ہے، نائب وزیر خارجہ یورپی یونین

01 جون, 2026 15:25

اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آٹھوویں اسٹریٹجک مذاکرات ہوئے، جس کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نائب وزیر خارجہ کاجا کالاس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 8ویں اسٹریٹجک مذاکرات کا انعقاد ہوا، جس میں دونوں اطراف سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مذاکرات کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نائب وزیر خارجہ اور اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انتہائی خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور یورپی قیادت کا پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ قابل قدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جوابی کارروائی ہمارا قانونی حق ہے، ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کا بیان مسترد کردیا

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں سیکیورٹی امور، دہشتگردی اور افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی موجودگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

اس موقع پر یورپی یونین کی نائب وزیر خارجہ کاجا کالاس نے امریکا اور ایران تنازعے میں ثالثی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کی وجہ سے پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے اور موجودہ حالات میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا تسلسل ناگزیر ہے۔

کاجا کالاس نے پاکستان کو ایک اہم علاقائی قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور عوامی روابط کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔