ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

جوابی کارروائی ہمارا قانونی حق ہے، ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کا بیان مسترد کردیا

01 جون, 2026 13:26

ایرانی ترجمان نے یورپی یونین کے اس بیان کو منافقت اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے، جس میں ایران کے دفاعی اقدامات پر تنقید کی گئی تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ اس حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں تہران حکومت کی مذمت کی گئی تھی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں موجود امریکی اڈوں سے ایران کے خلاف غیر قانونی حملے کیے گئے، جس کے جواب میں ایران نے اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کی ایران پر امریکی حملے کیخلاف جوابی کارروائی

انہوں نے یورپی یونین کے رویے کو اخلاقی گراوٹ، منافقت اور غیر ذمہ دارانہ سوچ کی بہترین مثال قرار دیا۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے، جن کا وہ دعویٰ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین جارحیت پسندوں کی حمایت بند کرے اور غیر قانونی حملوں کا جواب دینے والوں کو قصوروار ٹھہرانا چھوڑ دے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف استعمال ہونے والے اڈوں اور اثاثوں کو نشانہ بنانا ہمارا قانونی حق ہے کیونکہ عالمی قوانین کے تحت تمام ریاستوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی زمین کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔