ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاسداران انقلاب کی ایران پر امریکی حملے کیخلاف جوابی کارروائی

01 جون, 2026 13:20

پاسداران انقلاب کے مطابق جنوبی ایران پر حملے کے جواب میں امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ کویت نے اپنی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون گرانے کی تصدیق کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں واقع جزیرہ سیریک کے ایک مواصلاتی ٹاور پر امریکی فوج کے حملے کا جواب دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فورسز کے مطابق ان کے جنگی طیاروں نے اس امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے، جہاں سے ایران کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تھی۔ تاہم سپاہ پاسداران نے اس امریکی فوجی تنصیب کے اصل مقام کا نام نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کے جزیرہ قشم اور گورک میں ایران کے فوجی ٹھکانوں پر حملے

اس کارروائی کے فوراً بعد کویت میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا اور پورے ملک میں خطرے کے سائرن گونج اٹھے۔

کویتی فوج کے جنرل اسٹاف نے ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام اس وقت دشمن کے میزائلوں اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔

کویتی فوج نے اپنے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ملک میں سنائی دینے والے دھماکے دراصل کویتی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے ان میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی آوازیں ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔