ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

امریکی فوج کے جزیرہ قشم اور گورک میں ایران کے فوجی ٹھکانوں پر حملے

01 جون, 2026 13:07

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایرانی جارحیت کے جواب میں جزیرہ قشم اور گورک شہر میں ایران کے فوجی دفاعی نظام اور ڈرون ٹھکانوں پر دفاعی حملے کیے ہیں۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹکام نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے جزیرے قشم اور گورک شہر میں موجود ایرانی ریڈار اور ڈرون ٹھکانوں پر دفاعی حملے کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ کارروائی ایران کے ان جارحانہ اقدامات کا جواب ہے، جن کے تحت عالمی سمندر میں امریکہ کا ایک ایم کیو ون ڈرون گرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مجوزہ معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی فوج کے مطابق ان حملوں کے ذریعے ایرانی فضائی دفاعی نظام، زمین پر موجود ایک کنٹرول اسٹیشن اور 2 خودکش ڈرونز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ ایرانی فوجی اثاثے خطے کے سمندری راستوں سے گزرنے والے تجارتی اور فوجی جہازوں کے لیے واضح اور بڑا خطرہ بنے ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔