پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات ختم کرانے کیلئے اسد قیصر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات کی شدت کے بعد معاملات حل کرنے کے لیے سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ان اختلافات کے خاتمے اور معاملات کو سلجھانے کے لیے سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی کی فتنہ الخوارج سے مبینہ گٹھ جوڑ کی آڈیو لیک
اس کمیٹی میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء مینا خان، اکبر ایوب اور پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر عاطف خان شامل ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹی ارکان پارلیمنٹ، پارلیمانی پارٹی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطہ کاری کا اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ رہبری کمیٹی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر اور تحریک تحفظ آئین کا مشاورتی فورم بھی ہوگی۔ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 52 ارکان نے شرکت کی تھی جبکہ 40 ارکان غیر حاضر رہے تھے، جس کے بعد یہ اہم کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











