شکارپور میں دو گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

شکارپور میں بکرانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی پر ہونے والی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل اور 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
شکارپور کے ہمایوں تھانے کی حدود میں واقع پیر جلیل کے قریبی علاقے میں بکرانی برادری کے دو دھڑوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث اچانک خوفناک فائرنگ شروع ہو گئی۔
فائرنگ کے اس واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ 3 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماروی خاتون، عبدالجبار اور آغا بکرانی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاڑکانہ میں پرانی دشمنی پر گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد قتل
واقعے کے فوراً بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی تھی، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ مکمل طور پر رک گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خونی تصادم پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پورے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










