کراچی میں فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز، پہلے روز 96 چالان جاری

کراچی میں ٹریفک قوانین کے تحت لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے پہلے روز 96 چالان کیے گئے ہیں۔
کراچی میں گاڑیوں کی لین کی خلاف ورزی پر خودکار فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے ہی روز کل 96 چالان کیے گئے ہیں۔
کارروائی کے ڈیٹا کے مطابق یہ تمام چالان شارع فیصل پر میٹروپول سے ایئرپورٹ آنے اور جانے والی اہم شاہراہ پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 900 ارب روپے سے زائد کی تجویز
حکام کے مطابق پہلے دن 11 مختلف اقسام کی گاڑیوں کے فیس لیس چالان کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ تعداد موٹرسائیکل سواروں کی تھی، جن کے 43 چالان ہوئے۔ اس کے علاوہ سوزوکی پک اپ گاڑیوں کے 21 اور کاروں کے 9 چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے ڈیٹا کے مطابق منی بسوں کے 6، وین کے 4، ٹرکوں کے 3 اور منی ٹرکوں کے بھی 3 چالان کیے گئے۔
بڑی بسوں اور کوسٹرز کے 2، 2 جبکہ واٹر ٹینکرز کے 2 اور ڈبل کیبن گاڑی کا ایک چالان کیا گیا۔ یہ تمام چالان ڈرائیورز کی جانب سے مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں گاڑی چلانے پر جاری کیے گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










