آصف زرداری نے ملک میں 28 نئے انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز دی ہے، صحافی کا دعویٰ

صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر فریقین کے درمیان خوش اسلوبی سے معاملہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت آصف علی زرداری نے ملک بھر میں 28 نئے انتظامی یونٹ بنانے کا آپشن دیا ہے۔
نجی ٹی وی شو کے دوران صحافی لالہ اسد پٹھان نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طاقتور حلقوں اور حکومتی شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کے معاملے پر بہت اچھے اور خوش اسلوبی سے اتفاق ہو گیا ہے۔
صحافی کے مطابق اس اہم معاملے پر صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں 28 نئے انتظامی یونٹ بنانے کا ایک بہترین آپشن پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
آصف علی زرداری کا مؤقف ہے کہ صرف ایک شہر یعنی کراچی کو انتظامی یونٹ بنانے کے بجائے پورے سندھ کے 6 انتظامی یونٹ بنا دیے جائیں، جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ اور بینظیر آباد شامل ہیں۔
آصف زرداری نے اسی فارمولے کے تحت تجویز دی ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کو انتظامی یونٹ بنایا جائے جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات اور مردان کو یہ درجہ دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب میں بھی تقریباً 16 انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
آصف علی زرداری کا ماننا ہے کہ اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے کسی بھی پاکستانی کو یہ اعتراض ہی نہیں ہوگا کہ ان کے صوبے میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ انتظامی یونٹس کا یہ پورا مسئلہ اب بہت اچھے طریقے سے حل کر لیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








