جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

وفاقی بجٹ پر احتجاج، پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کی سہیل آفریدی کے فیصلے سے اظہار لاتعلقی

05 جون, 2026 13:20

وفاقی بجٹ کی پیشی پر پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے یکطرفہ فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

وفاقی بجٹ کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی حکمت عملی کے معاملے پر پارٹی کی اندرونی صفوں میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ س

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے اعلان سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اہم اور کور واٹس ایپ گروپ میں سینیئر رہنماؤں نے سہیل آفریدی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وفاقی بجٹ کی پیشی کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر کسی بھی احتجاج کا اعلان کرنے سے پہلے پارٹی قیادت سے مشاورت کرنی چاہیے تھی اور بغیر مشاورت کے ایسا فیصلہ کرنا بالکل غلط تھا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات ختم کرانے کیلئے اسد قیصر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم

گروپ میں بحث کے دوران ایک سینیئر رہنما نے سہیل آفریدی سے سیدھا سوال کیا کہ جب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں یعنی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز پہلے سے موجود ہیں، تو آپ کون ہوتے ہیں جو ان کی موجودگی میں اس طرح کے بڑے احتجاج کا اکیلے ہی اعلان کر رہے ہیں؟

بات چیت کے دوران پارٹی ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ بانی چیئرمین نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا ہے، اس لیے ان کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر ہر صورت عمل کرنا تمام ارکان کے لیے ضروری ہے۔

سینیئر رہنماؤں نے سہیل آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ وفاقی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے صرف خیبرپختونخوا کے صوبائی معاملات پر اپنی پوری توجہ دیں، کیونکہ وہاں پہلے ہی پارٹی ارکان کے شدید تحفظات موجود ہیں، جنہیں دور کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔