پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 6 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اور 4 جون کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر ایک بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔
یہ آپریشن بھارتی نیٹ ورک فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ رپورٹوں پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ دونوں طرف سے ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے فنڈڈ 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا
فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولیوں کا ذخیرہ، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں اور ایک گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔
یہ ہلاک شدگان علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرمی سے ملوث رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر فورسز کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











