جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا

04 جون, 2026 11:10

  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

 کئی اضلاع میں پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ نوشکی، خاران اور لورالائی میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایندھن کی کمی کے باعث متعدد پیٹرول پمپس پر سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر شہریوں کو گھنٹوں انتظار کے باوجود پیٹرول نہیں مل رہا۔ اس صورتحال نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور لوگوں کو سفر اور کاروباری سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث کئی گاڑیاں کھڑی ہیں جبکہ بعض روٹس پر مسافر گاڑیوں کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے۔ اس کا براہ راست اثر عام شہریوں اور کاروباری طبقے پر پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاک ایران بارڈر بند ہونے کے باعث ایرانی پیٹرول کی ترسیل رک گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔