جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاکستان نے عالمی تنازعات کے حل میں اپنی عالمی ساکھ اور اثر و رسوخ کو مزید مضبوط کر لیا، امریکی جریدہ

05 جون, 2026 14:54

امریکی جریدے کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جہاں پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک کلیدی سفارتی ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔

امریکی جریدے ووکس کے ایک تازہ تجزیے کے مطابق پاکستان موجودہ ٹرمپ انتظامیہ کا ایک انتہائی اہم اور غیر متوقع شراکت دار بن کر سامنے آیا ہے۔

جریدے کے مطابق پاکستان اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جاری شدید تنازع کو حل کرنے کے لیے ایک کلیدی سفارتی ثالث کے طور پر ابھرا ہے اور اس نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس انتہائی اہم سفارتی کوشش کی قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے خود کی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان سال 1979 کے بعد ہونے والے اعلیٰ ترین سطح کے براہ راست مذاکرات کی کامیابی سے میزبانی کی ہے۔

اس وقت واشنگٹن اور تہران دونوں ہی پاکستان کو ایک قابل اعتماد رابطہ کار اور غیر جانبدار ثالث تسلیم کرتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پاکستان کے اس تعمیری سفارتی کردار کی کھلے لفظوں میں تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ایک بڑا اور خودمختار ملک ہے، کسی کے تابع نہیں، روسی صدر کا بھارتی صحافی کو جواب

اپنی پہلی صدارتی مدت کے بالکل برعکس، اس بار ٹرمپ انتظامیہ نے اسلام آباد کے حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی میں ایک تاریخی اور مثبت تبدیلی کی ہے۔

اس بڑی سفارتی کامیابی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون اور دیگر اہم اقتصادی معاہدوں پر بھی تیز رفتار پیش رفت جاری ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کرپٹو کرنسی اور نایاب معدنیات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر تجارتی معاہدے طے پا چکے ہیں۔

بدلتی ہوئی امریکی ترجیحات اور کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ بیک وقت امریکا، چین، سعودی عرب اور ایران جیسی بڑی طاقتوں کے ساتھ اپنے مؤثر اور متوازن روابط برقرار رکھنے میں پوری طرح کامیاب رہا ہے۔

پاکستان اب مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری میں ایک انتہائی اہم اور مؤثر فریق بن چکا ہے، جس نے عالمی تنازعات کے حل میں اپنی عالمی ساکھ اور اثر و رسوخ کو مزید مضبوط کر لیا ہے اور ملک علاقائی و عالمی سطح پر ایک ناگزیر سفارتی شراکت دار کے طور پر اپنی اہمیت منوا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔